کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کی خواتین کر کٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ زمبابوے خواتین ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں چھ وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے۔ تمام میچز نیشنل بینک ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی۔ میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہوگی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔