• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ حل، الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جونیئر نائب صدر ملک عبدالرؤف شاہوانی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی، سرپرستِ اعلیٰ امیر اللہ خان یوسفزئی، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی اور دیگر نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ احتجاجی مظاہرہ مسائل حل ہو جانے کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے واضح احکامات کے تحت یہ مسئلہ حل ہو گیاایگزیکٹو ڈائریکٹر کا رویہ مثبت رہا ہے مسئلے کو حل کرنے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے احکامات کی روشنی میں آر ایم او ڈاکٹر اعظم بابر، وائی ڈی اے کے ڈاکٹر گل حبیب اور ایپکا یونٹ کے صدر عنایت اللہ ترین نے اہم کردار ادا کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے مسلسل رابطہ رکھنے پر صوبائی صدر فضل الرحمان کاکڑ، صوبائی سینئر نائب صدر رحمت اللہ دہوار، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، میر حسن کھیازئی اور دیگر اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور چیئرمین کا بھی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید