• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ، شہر میں مختلف واقعات میں 44 افراد قتل ہوئے

کراچی ( ثاقب صغیر )ماہ مارچ میں شہر میں مختلف واقعات میں 44 افراد قتل ہوئے، 157 گاڑیاں اور 3467 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں شہریوں سے ایک ہزار 265موبائل فون چھینے گئے۔گذشتہ ماہ شہریوں کی 17 گاڑیاں چھینی جبکہ 140 چوری کی گئیں۔اس دوران شہر سے 440موٹر سائیکلیں چھینی اور 3ہزار27موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔مارچ میں شہر میں بھتہ خوری کے 6 اور اغوا برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید