کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نے واٹس ایپ بینکنگ سروس کے آغاز کردیا ہے، جو آسان، قابلِ رسائی اور صارف دوست ڈیجیٹل بینکاری حل فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے این بی پی کے صارفین اب ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ذریعے باآسانی ضروری بینکاری سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔