کراچی( اسٹاف رپورٹر) سکریٹری کالج ایجوکیشن نے گریڈ 20 کی آسامی پر 19 گریڈ کے افسر زاہد حسین راجپر کو تعینات کردیا ہے جو اس وقت بطور ڈائریکٹر ایچ آر خدمات انجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن میں 50 سے زاہد 20 گریڈ کے پروفیسر موجود ہیں تاہم اس کے باوجود 19 گریڈ کے جونیئر افسر کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کراچی کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔