کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جرمنی میں لفتھنسا اور لفتھنسا سٹی لائن کے کیبن کریو نے مطالبات کے حق میں اہک دن کیلئے ہڑتال کردی۔ جس سے ایئر لائن کو اپنے کل آپریشن کی 77.5% فیصد 920 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ ایئر لائن کا مقامی اور بین الاقوامی اپریشن دو دن تک درہم برہم رہے گا۔ جمعہ 10 اپریل 2026 کو لفتھنسا ایئر کیبن کریو کی سی ایف یو یونین کی ایک روزہ ہڑتال نے بڑے پیمانے پر سفری رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے نتیجے میں 920 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں اور فرینکفرٹ اور میونخ ایئرپورٹس کے پر 90,000 سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے۔ کیبن کریو کی ہڑتال مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے اگلی رات 10 بجے تک جاری رہی۔