• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی شہری، امریکہ ایران مذاکرات سے خوف اور بے چینی کا شکار ہیں، غیر ملکی میڈیا

پیرس (اے ایف پی)ایرانی شہری، امریکہ ایران مذاکرات سے خوف اور بے چینی کا شکار ہیں، کچھ لوگ نظام سے نجات چاہتے ہیں جبکہ کچھ بقا کے لیے خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں،شہریوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کے بیانات محض شور ہیں، موجودہ نظام جنگ کے بعد مضبوط ہوگیا ہے۔عام ایرانی شہری واشنگٹن اور تہران کے درمیان مجوزہ مذاکرات کا بے چینی اور شدید خوف کے ملے جلے جذبات کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ وہ خود کو ایک ایسی حکومت کے درمیان پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں جو ان کے مطابق امن کو نہیں سمجھتی، اور ایک ایسے امریکی صدر کے سامنے جو “ایک پوری تہذیب کو تباہ کرنے” کی دھمکی دے چکا ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات جمعہ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھے، تاہم اگر یہ مذاکرات ہوتے ہیں تو یہ امریکہ-اسرائیل مہم کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید