• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی، کھلاڑیوں کی خیراتی ادارے کا کھانا کھلانے کی شکایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں نے خیراتی ادارے کا غیر معیاری کھانا کھلانے کی شکایت کرتے ہوئے احتجاج کیا،نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم پنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں کھلاڑیوں نےکھانے کی کوالٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے،تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو فراہم کیے گئے کھانے اور مینو پر تحفظات تھے۔ ان کے مطابق چند لڑکوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں کھانے کے بجائے نقد رقم دی جائے۔صدر پی ایچ ایف نے مزید بتایا کہ دیگر کھلاڑیوں کو نجی کیٹرنگ کمپنی کے ذریعے معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا، فوری طور پر اس کا حل نکال لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید