راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اعلان کے بعدڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں 26کروڑ10لاکھ روپےکے گھپلوں کی انکوائری اوپن ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی نے گھپلوں کی شکایت کرنے والے سابق سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر انصراسحاق کوطلب کرلیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے مراسلہ میں ڈاکٹر انصراسحاق سے کہا گیا ہے کہ 16اپریل صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں26کروڑ10لاکھ روپےکے گھپلوں کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹرہیلتھ سروسز(سی ڈی اینڈ ای پی سی)کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔