کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن محراب اور راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی اور باالخصوص بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مشکور انور، عبد الرسول ،رستم خان کھوسہ،قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔