کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو دنیا بھر میں تنہا کردیا ہے، ایران اور امریکا مذاکرات میں لبنان اور فلسطین کے مسئلے کو بھی معاہدے کا حصہ بنایا جائے،جبکہ امریکی حکام کو اسرائیلی دبائو سے باہر نکل کر بات چیت کرناہو گی، امریکی وفد کودانشمندی سے کام لینا ہوگا، اختلافات کو دور کر کے ہی دنیا کو امن کے راستے پر گامزن کیا جاسکتا ہے، اسلام آباد مذاکرات سے امن کی نئی امیدیں جنم لے گی، موجودہ صورت حال میں دنیا کویہودی لابی سے ہوشیار رہنا ہوگا جس کا مقصد دنیا میں بد امنی ، مسلمان ملکوں میں انتشار پیدا کر کے اپنی جارحیت کو فروغ دینا ہے۔