پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں جاری امریکہ،ایران جنگ بندی مذاکرات اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔میکرون نے بتایا کہ وہ اور سعودی ولی عہد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔