• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، جعلی مینڈیٹ کی جماعتیں ڈرامے بازی میں مصروف، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی میں جعلی مینڈیٹ کی حامل پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی و دیگر جماعتیں گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے بلدیاتی حکومتوں کے مزے لوٹ رہی ہیں، لیکن اب اپنے اقتدار کے آخری لمحات میں اپنی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی میں مصروف ہیں۔ کراچی، جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے، کچرے کے ڈھیر ہر طرف موجود ہیں اور شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔ عوام اب اس فرسودہ اور ناکام نظام سے تنگ آ چکے ہیں اور ان جماعتوں کی حقیقت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید