• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین فٹ بال سیریز، موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) فیفا خواتین فٹ بال سیریز میں موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 کی شکست دیدی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر کھیل کے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش لیکن بدقسمتی سے گول نہ کرسکی۔ عابد جان، آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں موریطانیہ کی جانب سے واحد فیصلہ کن پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں گنگوئی نے کیا۔ 16 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8-0کی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔