کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا، جس کے بعدیوتھ اولمپک گیمز ڈکار 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ویت نام کے شہر دا نانگ میں 90 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عثمان لغاری نے گولڈ میڈل اور ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ 70 کلوگرام کیٹیگری میں حسن علی بھولا نے سلور میڈل حاصل کیا۔