• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے آج، پاکستان آسٹریلیا سے تیسری سیریز جیتنے کیلئے فیورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تیسری ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔2021-22میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دی۔ 2024-25میں پاکستان نے آسٹریلیا کودو ایک سے ہرایا۔ پہلا میچ پانچ وکٹ سے جیت کر پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 16ماہ بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔ سیریز جیت کر پاکستان ورلڈ کپ کی تیاری کرے گی۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے200رنز بنائے تھے، نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے اپنے ایک روزہ ڈیبیو پر شاندار بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اورآخر میں ناٹ آؤٹ 18 رنز بھی بنائے۔ پاکستان کیلئے بابر اعظم 69 اور غازی غوری نے 65 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا ممکنہ طور پر اپنی الیون کو تبدیل کرےگا۔ آل راؤنڈر لیام اسکاٹ کو یقینی طور پر آخری دو میچوں میں سے ایک میں موقع ملے گا ۔ ریلی میرڈیتھ کو بھی موقع مل سکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید