کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم اس سال بھارت میں ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ میچوں کا میزبان افغانستان ہوگا لیکن میچ نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان ستمبر میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گا۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے درمیان محض دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2018 میں بنگلورو میں مدمقابل آئی تھیں، جو افغانستان کی کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا لیکن یہ محض دو دن میں افغانستان کی ایک اننگز اور 262 رنز کی عبرتناک شکست پر ختم ہوگیا تھا۔