• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، طالبہ کی خودکشی، مرکزی ملزم گرفتار، کچھ ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ کی خودکشی کامعاملہ،پولیس نے مقدمہ میں نامزدمبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،عدالت نے ملزم کو چارروزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا،ملزم سرکاری اسکول میں گھوسٹ پرائمری ٹیچر ہےاورکالج میں فارماسسٹ کے عہدے پربھی کام کررہاتھا،صوبائی وزیرتعلیم نے دوہری ملازمت کانوٹس لے لیا،ملزم کو معطل کرکے تحقیقات کرنے کاحکم اورورثہ سے اظہار ہمدردی،جبکہ مقدمہ میں نامزد میڈیکل کالج کے پرنسپل تنویرعالم اوران کی اہلیہ فرزانہ نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی،ادہر واقعہ کے خلاف ورثہ،سول سوسائٹی،طلبہ وطالبات اور شہریوں کی جانب سے میرپورخاص ٹول پلازہ پردودن سے دیاگیا دھرناایس ایس پی کی جانب سے تمام ملزمان کی جلدگرفتاری کی یقین دھانی کے بعد ختم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میرپورخاص کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون اسکیم نمبر2میں مقامی نجی میڈیکل کی تھرڈ ایئر کی طالبہ فہمیدہ لغاری کا اپنے گھرمیں مبینہ طورپر خودکوگولی مارکر خودکشی کرنے کے مشہور واقعہ کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم عابد لغاری کو پولیس کی ایک ٹیم نے خفیہ ادارے کی مدد دسے گرفتارکرلیا،ملزم کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ ٹنڈوالہیار ضلع میں سرکاری اسکول کا گھوسٹ پرائمری ٹیچر ہے اور نجی میڈیکل کالج میں فارماسسٹ کی حیثیت میں بھی ملازمت کررہاتھا،جس کا وزیر تعلیم سندھ سید سردارشاہ نے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرکے شوکازنوٹس جاری کرکے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہےادہرہراسانی کاشکار طالبہ کے المناک خودکشی کے واقعہ پر میرپورخاص سمیت سندھ بھر میں سیاسی،مذہبی،سماجی ،طلبہ،وکلاء اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کوعبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

ملک بھر سے سے مزید