• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

کراچی(پی پی آئی) شہر قائد کے رہائشیوں کو شدید گرمی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جبکہ شمال مغربی ہوائیں 4کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید