ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ادارے کی سیلف انکم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،ریکوری اہداف کو یقینی بنائیں گے،جو ٹھیکیدار مقررہ مدت میں ادائیگی نہیں کرتے،ان کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا،ادارے کی تنخواہوں بارے دیرینہ مسئلے کو بھی حل کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین بیلٹس اور پارکوں کے دورے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد ندیم ملک اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔