• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال‘ پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ کی شکایات‘ لواحقین کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان پارکنگ سٹینڈپر اوورچارجنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر نشتر آنیوالے مریضوں کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے، ان کا کہناہے کہ نشتر ہسپتال میں پارکنگ سٹینڈ پر ٹھیکدار کا عملہ موٹر سائیکل کی پرچی مقررہ دس روپے کی بجائے 30 روپے فیس وصول کررہے ہیں جس کی بارہا نشاندہی کی گئی مگر کارروائی نہیں ہورہی، اس طرح پارکنگ سٹینڈز سے چوری کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں اورپارکنگ سٹینڈ کا عملہ موٹر سائیکلوں مزید دیگر وہیکلز کی حفاظت نہیں کرپارہا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ زائد فیس لینے کے باوجود سکیورٹی، جوابدہی اور بنیادی سہولت تک فراہم نہیںجب کہ پرچی پر لکھوا دیا گیا ہے کہ کسی نقصان، چوری یا ذمہ داری سے ہمارا کوئی تعلق نہیںجو ظلم کے مترادف ہے، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کا سخت نوٹس لیا جائے اور اوورچارجنگ کے مرتکب ٹھیکے دار کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ملتان سے مزید