• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، گزشتہ روز مہم کے پہلے روز 3 لاکھ 48 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرلیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشنز اور ہسپتالوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر کے مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے 3 روز مکمل ہونے پر خصوصی فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔
ملتان سے مزید