• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،جی ایم آپریشن میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) صارفین کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،یہ بات جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئرمحمد اکرم سیال اور چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن محمدشہزاد راعی نے میپکو ملتان سرکل میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں ملتان سرکل کے متعلقہ افسران اور ایکسیئن نے شرکت کی۔جنرل منیجرآپریشن نے کہا کہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنے اپنے علاقوں میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے عمل کی براہِ راست نگرانی کریں، اگر کوئی ایس ڈی او، ایکسین یا لائن سٹاف اپنے فرائض میں غفلت برتتا پایا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
ملتان سے مزید