• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان

اسلام آباد( ناصر چشتی )پاور ڈویژن نے پیک آورز میں روزانہ سوا 2گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے، شام 5سے رات 1بجے تک روزانہ سوا 2گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، اس اقدام سے مہنگے ایندھن کے کم استعمال سے بجلی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو روکا جا سکے گا، ڈسکوز کو بجلی بند کرنے کے اوقات کو صارفین سے شئیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،پاور ڈویژن کے ترجمان نے پیک آورز ریلیف اسٹریٹیجی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جولائی تا فروری بجلی صارفین کو 46ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بجلی 71 پیسے سستی ہوئی ہے، کم لاگت ذرائع اور پیداواری صلاحیت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ترسیلی و انتظامی سطح پر بہتری لا کر نقصانات کو کم کیا، عالمی سطح پر سخت حالات کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید