• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے دو بندے اٹھانے کی دیر پتہ چل جائیگا پیسہ باہر کیسے گئے، وزیر داخلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تین سال میں اربوں ملک سے باہر چلا گیا، بیرون ملک جانے والا پیسہ کس طریقے سے گیا اس کیلئے ایک دو بندوں کو کراچی سے اٹھانے کی ضرورت ہے جسکے بعد سب پتہ چل جائیگا، بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں، یہ مشکل کام نہیں، تاجر فیصلہ کرلیں تو ناممکن بھی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے معاملات کو بزنس فرینڈلی کریں گے، فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں یا زبان دیتے ہیں تو اس کو پورا کرتے ہیں، ایک یا دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو سزا نہیں دے سکتے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے ماحول اچھا ہو جائیگا جبکہ دبئی اور بیرون ملک موجود تمام نہیں بلکہ 20 سے 30 فیصد پیسہ واپس لے آئیں گے، کچھ زیادہ نہیں ان لائن جاکر پیسہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے لانے ہیں۔ محسن نقوی نے خوش خبری سنائی کہ بجٹ سے پہلے 20 سے 25 ارب ڈالر پاکستان لانا ممکن ہے۔

اہم خبریں سے مزید