اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔
اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا کہ خارجہ، داخلہ، اطلاعات و نشریات کے متعلقہ ماتحت اداروں کو ایک بار پھر پوری طرح الرٹ کر دیا گیا۔
پہلے مرحلے میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو مذاکرات کے مجوزہ دوسرے مرحلے کیلئے تیار رہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا نے ثالثی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دو دو ملکوں کے نام پیش کئے تھے۔