• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں؛ ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں بلکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب رہی بات کہ پچھلے تین چار سالوں میں کتنا پیسہ پاکستان سے باہر گیا ۔ یہ آپ لوگوں کے ہی نمبرز ہیں کہ تقریبا 100 ارب روپے پچھلے تین سالوں میں باہر گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ ٹی وی چینلز سیاق و سباق سے ہٹ کر خبر نشر کر رہے ہیں جو حقائق سے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید