• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی ( جنگ نیوز)صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال،عالمی توانائی سپلائی اور شپنگ سکیورٹی پر تشویش، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق،خطے میں کشیدگی پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تقریباً 40 منٹ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی کشیدہ کیفیت پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران عالمی توانائی کی ترسیل اور شپنگ راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید