اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے سیکریٹری نجکاری ڈویژن حماد شمیمی 23 ستمبر 2026، جوائنٹ سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن نیلوفر حفیظ 6 اگست 2026، جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن محمد پرویز عالم 22 ستمبر 2026 اور جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اظہار احمد 18 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی عمر کی تکمیل پر ریٹائر ہوں گے۔