اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس27پریل کوطلب کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس، پولیس سروس ،سیکر ٹر یٹ گروپ ،پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس،کسٹم سروس،ان لینڈ ریونیو سروس ،فارن سروس ،انفار میشن گروپ اور دیگر سروس کے گریڈ 21 کے 30سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جا ئے گی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا اور پینل وزیر اعظم آفس کوبھجوا دیے ہیں۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے۔