• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کی امریکا کے بغیر جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کی منصوبہ بندی

کراچی (رفیق مانگٹ) یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بحال کرنے کے لیے ایک وسیع بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے اور دیگر فوجی جہاز بھیجے جائیں گے۔ تاہم یہ منصوبہ جنگ کے خاتمے کے بعد ہی نافذ ہوگا اور اس میں خاص طور پر ایک ملک امریک شامل نہیں ہوگا۔میکرون اور اسٹارمر کی قیادت میں ہرمز سکیورٹی پلان، امریکا اجلاس سے باہر ، جرمنی کی شمولیت کا امکان ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی دفاعی مشن ہوگا جس میں جنگ میں شامل فریقین شامل نہیں ہوں گے، یعنی امریکا، اسرائیل اور ایران۔ منصوبے سے واقف یورپی سفارت کاروں کے مطابق یورپی بحری جہاز امریکی کمان کے تحت نہیں ہوں گے۔ یورپی منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ لڑائی کے خاتمے کے بعد شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ وہ آبنائے ہرمز استعمال کر سکیں، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اس میں وقت لگ سکتا ہے۔ منصوبے میں جرمنی کی شمولیت متوقع ہے، جو اب تک کسی فوجی کردار پر کھل کر آمادہ نہیں تھا۔ ایک سینئر جرمن اہلکار کے مطابق جرمنی ممکنہ طور پر جمعرات تک اپنی شمولیت کا اعلان کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید