اسلام آباد( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری ۔ تقرری کے منتظرحکومت خیبر پختونخوا کے گریڈ21 کے افسر ذکاء اللہ خٹک سینئر جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات ، جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن اور پا کستان آڈ ٹ اینڈ اکاؤنٹس سرو س کے گریڈ20 کے افسر امجد علی گل کا تبادلہ ،انہیں پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے 5 افسران کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ۔