کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری، نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک مقرر،سرمایہ کار کنسورشیم کو کنٹرول منتقل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف شرائط پوری کرنیکی کوشش،انتظامی تبدیلی جنگی صورتحال سے متاثر ہو سکتی ہے۔ امریکی اخبار بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی حکومت نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا کنٹرول اپریل کے آخر تک نئے خریدار کنسورشیم کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔