اسلام آباد( نیوز رپورٹر)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز جے یو آئی( ف )کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ امریکہ ایران جنگ کے اثرات ، مضمرات سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ترجمان جےیوآئی کے مطا بق ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کے بارے میں آپکے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر گزار ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے، جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی تمنا کے ساتھ اسلامی بلاک کےقیام کے خوہاں ہیں۔