کراچی (نیوز ڈیسک)شرحِ سود پر تنازع، ٹرمپ کی فیڈ چیئرمین کو برطرف کرنے کی دھمکی ، امریکی مرکزی بینک کی خودمختاری پر سوال،جیروم پاول کو استعفیٰ نہ دینے پر فارغ کرنیکی دھمکی دی گئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کی دھمکی دی ہے اگر وہ خود مستعفی نہیں ہوتے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے فیڈ کی جانب سے شرحِ سود کو زیادہ رکھنے پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ اسی دوران فیڈ کی عمارت کی تزئین و آرائش سے متعلق ایک مجرمانہ تحقیقات بھی جاری ہے، جسے ایک وفاقی جج نے وائٹ ہاؤس کی دباؤ مہم کا حصہ قرار دیا تھا۔ اس صورتحال نے امریکی مرکزی بینک کی خودمختاری اور حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔