• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مؤثر طرزِ حکمرانی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص سندھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں مؤثر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت اور دیگر سماجی، سیاسی اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ صوبے میں وفاقی حکومت کے وژن اور عوامی توقعات کی مکمل عکاسی کی جا سکے، ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ازبکستان کے سفیر علی شیر توختایف نے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نےازبکستان کے ​سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر استوار ہے۔
اہم خبریں سے مزید