کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ اور ایران جنگ خاتمے کے لیے معاہدے کے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے۔ فریقین کی بڑے اختلافات کم کرنے کی کوشش، مقصد جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے معاہدے تک پہنچنا ہے۔ یو ایس میڈیا کے مطابق امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد دونوں فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔