کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر غور کر رہے ہیں تاکہ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کو مزید وقت دیا جا سکے،فریقین کے درمیان ثالثی کرنے والے نمائندے متنازع امور کے حل کے لیے تکنیکی سطح کے مذاکرات ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں،،امریکی عہدے دار کے مطابق اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جنگ بندی میں توسیع ہو گی، اور امریکہ نے تاحال اس پر باضابطہ رضامندی ظاہر نہیں کی۔