کراچی (نیوز ڈیسک) ٹائم میگزین 2026 کی 100 بااثر شخصیات، طاقت، رسوخ اور شہرت کا نیا منظرنامہ، عالمی اثر و رسوخ پر انتخاب، مختلف شعبوں سے نمایاں افراد، رہنما، فنکار، موجد اور کاروباری شخصیات حصہ، ٹرمپ، شی، پیوٹن، مودی، مسک، بیزوس، زکربرگ، جینسن ہوانگ، ٹیلر سوئفٹ، بیونسے، رونالڈو، میسی، گریٹا تھنبرگ، سندر پچائی شامل ہیں۔ ٹائم میگزین نے 2026 کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے جس میں دنیا بھر سے نمایاں رہنماؤں، فنکاروں، موجدوں، کاروباری شخصیات اور دیگر اہم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست مختلف زمروں پر مشتمل ہے جن میں فن، قیادت، جدت اور طاقت کے شعبے شامل ہیں، جبکہ انتخاب کا معیار عالمی سطح پر اثر و رسوخ اور نمایاں کارکردگی کو بنایا گیا ہے۔ فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ، جو بائیڈن، شی جن پنگ، ولادیمیر پیوٹن، نریندر مودی، وولودیمیر زیلنسکی، ایلون مسک، جیف بیزوس، بل گیٹس، مارک زکربرگ، سیم آلٹمین، جینسن ہوانگ، ٹیلر سوئفٹ، بیونسے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، اوپرا ونفری، گریٹا تھنبرگ، سندر پچائی اور ٹم کک سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں جو مختلف شعبوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔