• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، ماہر ین و تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر و تجزیہ کار دفاعی امورڈاکٹر قمر چیمہ اور میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ دنیا کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر مرکوز ہیں جہاں پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ اسلام آباد مذاکرات کے تسلسل میں علاقائی دورے اور رابطے بڑی سفارتی پیش رفت ہے جبکہ فریقین پاکستان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں اظہار خیال کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ماہر دفاعی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کی نگاہیں اسلام آباد پر مرکوز ہیں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے جو ماحول بنایا ہے اس کی دنیا معترف ہے اور پاکستان امریکہ و ایران میں جو ڈیل کروانے جارہے ہیں اس معاملے پر پوری دنیا کی سپورٹ پاکستان کے ساتھ موجود ہے۔ اسلام آباد ٹاکز کے بعد جو بھی اپ ڈیڈہوئی ہیں فیلڈ مارشل تہران اسی سلسلے میں ایران گئے ہیں اور بیک وقت وزیراعظم کا اس وقت سعودی عرب میں ہونااس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بہت بڑی سطح پر سفارتکاری ہو رہی ہے اور دنیا بھر کی نگاہیں پاکستان کی عسکری و سول لیڈر شپ پر مرکوز ہیں پاکستان عالمی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید