ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا واقع کے بعد شہر میں پولیو مہم متعدد گھنٹوں تک روک لی گئی ڈی ایس پی شمن علی سولنگی کےمطابق ڈیرہ مراد جمالی تین روز شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ٹی این ٹی میں پولیو رضاکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار فرمان بشیر کوشہید کردیا ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے واقع کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔