بنوں(نمائندہ جنگ) دہشتگردوں کےہاتھوں 3پولیو اہلکار اغوا ، تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز تین پولیو اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ داوڑ کالونی، جھنڈو خیل میں پیش آیا، جہاں بی ایچ یو غازی مرجان کی پولیو ٹیم بچوں کو ویکسین پلانے میں مصروف تھی۔ اغوا ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کریم اللہ، مشقت اللہ اور شاہ زیب خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔