• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں اگست تک الیکشن ضروری، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( طاہرخلیل ) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 42کنٹونمنٹ بورڈ ز میں اگست تک بلدیاتی الیکشن ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ،وارڈذ کی حلقہ بندی کی حتمی فہرست 20 اپریل کو شائع کی جائے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں اراکینِ الیکشن کمیشن کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ دفاع نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران کمیشن کو بریف کیا گیا کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات 12 ستمبر 2021ء کو منعقد ہوئے تھے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت اراکین کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے چار سال مقرر ہے۔ آخری کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی مدت 11 اپریل 2026ء کو مکمل ہو چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید