کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، 8فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، علاقے میں طبی سہولیات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر شدید دباؤ کا شکار، زخمیوں کا علاج اور لاشوں کی تلاش مزید مشکل ہو گئی ۔ 29زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کو خدشہ ہے،ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا امکان ،انسانی بحران و امدادی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے دعووں کے باوجود مختلف علاقوں میں حملے جاری رکھے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 8فلسطینی شہید اور 29 افراد زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔