• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی جنگ بندی اور خطے میں استحکام کی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان کے وزیر خا رجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں ا پنی قائدانہ صلاحیتوں کے لئے انہیں بے مثال عالمی پہچان ملی ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے ایران، امریکا، اسرائیل تنازعہ میں اپنی سفارتکارانہ صلاحیتوں کے ذریعے کیا ہے۔ سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، آذربائیجان، بحرین، ازبکستان، مصر اور اقوام متحدہ سمیت دس سے زیادہ ممالک کے اعلی حکام نے جنگ بندی اور خطے میں استحکام لانے کے لئے ان کوششوں کا فراخدلانہ اعتراف کیا ہے اس کی نشاندہی دفتر خارجہ کی جاری کردہ ایگزیکٹو سمری میں کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں چوبیس گھنٹے کے ایک نمونے سے پتہ چلا ہے کہ سینیٹر ڈار کو آٹھ اعشاریہ پانچ کے منفی اعشاریئے کے مقابل تیس اعشاریہ پانچ فیصد تائید حاصل ہوئی ہے جو کسی بھی عالمی رہنما سے زیادہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس گیارہ اپریل کو امن مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچے جس میں پاکستان کے مرکزی سفارتی کردار کی نشاندہی ہوتی ہے یہ اعشاریئے اسی دن سے تعلق رکھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید