• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ، محسن نقوی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، ملک میں امن وامان ، خطے میں جاری کشیدگی ،باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خطے کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے، سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید