• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی کارکن الماس کاسمانی کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سفیر مقرر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے ساحلی مینگرووز کی بحالی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ماحولیاتی کارکن الماس کاسمانی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی سفیر مقرر کر دیا۔انھوں نے کہا کہساحلی علاقوں میں تحفظِ ماحول کی سرگرمیوں میں کمیونٹی کی بڑھتی شمولیت بھی حوصلہ افزا ہے۔بدھ کے روز اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے رہڑی گوٹھ سے تعلق رکھنے والی اور سالٹ واٹر مرینا کی بانی الماس کاسمانی کو “حوصلہ افزا ماحولیاتی رہنما” قرار دیتے ہؤے کہا کہ الماس کاسمانی نے مینگرووز کی بحالی، کمیونٹی ورکشاپس، حیاتیاتی تنوع کی دستاویز سازی، نوجوانوں کی شجرکاری مہمات، ایکو ٹورازم کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید