اسلام آباد( نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا 2نجی فرموں کیساتھ معاہدہ طے پا گیا اس ضمن میں ، اتھارٹی نے دونوں ادارو ں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔ دستخطوں کی تقریب FGEHA کے کمیٹی روم، سیکٹر G-10/4اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ FGEHA اور M/S سعدات انٹرپرائزز، چکری روڈ راولپنڈی جبکہ دوسری جانب M/S تعمیر اسٹیٹ، انگوری روڈ مری کے درمیان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ منصوبے FGEHA کے جوائنٹ وینچر (JV) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) رولز 2025 کے تحت End Product Basis پر مکمل کیے جائیں گے جو ملک میں رہائشی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔