اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت میں زیر سماعت منی لانڈرنگ، و غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر کی عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی ۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کاچالان بھی جمع کرا دیا۔ ادھر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے حمزہ علی عباسی کیساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے تحریری جواب آیا ہے۔ اس پر فضیلہ عباسی نے کہا کہ جج صاحب میں متعدد بار پیش ہوئیں ہوں۔