کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ صورتحال امن کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے، ٹرمپ اور ایران کے بیانات سے واضح ہے پیغام رسانی پاکستان کے ذریعے ہو رہی ہے۔وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو میں صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ مجموعی طور پر صورتحال امن کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اگر کسی نے کوئی خرابی پیدا نہیں کی تو مذاکرات منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ فریقین کے بیانات سے واضح ہو رہاہے کہ دونوں ممالک جنگ ختم کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔یہ بھی کوشش ہے کہ اگر آئندہ مذاکرات میں وقت لگتاہے تو اکیس اپریل میں توسیع ہوجائے ان سب چیزوں پر نظر ڈالیں تو نظر آرہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے دونوں ممالک ایک دفعہ پھر بیٹھیں گے اور ایران کی طرف سے کہا بھی گیا کہ ایران و امریکہ اس وقت جو گفتگو کر رہے ہیں وہ پاکستان کے ذریعے ہو رہی ہو۔